دبئی ٹیسٹ؛ پاکستان 222 رنز تین کھلاڑی آوٹ سے اننگز شروع کریگا
دبئی: دبئي ٹيسٹ کے چوتھے دن پاکستان آج 222 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کرے گا۔ يونس خان اور مصباح الحق پاکستان کو بہتر پوزيشن پر لے آئے، شاہینوں کو مجموعي طورپر 358 رنز کي برتري حاصل ہے۔
دبئي ٹيسٹ کے تيسرے دن کا کھيل پاکستان کے نام رہا۔ وہاب رياض، ياسرشاہ اورعمران خان نے انگلش ٹيم کو 242 رنز تک محدود کرديا۔
وہاب رياض اور ياسر شاہ نے چارچار وکٹیں لیں، جبکہ فاسٹ بولرعمران خان نےدو کھلاڑی آؤٹ کئے۔
جوئے روٹ اٹھاسي اور جوني بيرسٹو نے چھياليس رنز بنائے۔ پہلي اننگ ميں پاکستان کو ايک سو چھتيس رنز کي سبقت ملي۔
پاکستاني اننگ کا آغاز اچھا نہ ہوا، شان مسعود صرف ايک اور شعيب ملک سات رنز بناسکے۔ تراسي کے مجموعے پر محمد حفيظ 51 رنز بناکر مارک ووڈ کا شکار بنے۔ يونس خان اور مصباح الحق کي سنچري پارٹنرشپ قائم ہوئی۔ دونوں بيٹسمين وکٹ پر ڈٹے رہے ۔
تيسرے دن کا کھيل ختم ہوا توپاکستان کا اسکور تين وکٹوں پردوسوبائيس رنز تھا۔ يونس خان 71 اور مصباح الحق 87 رنز بناکر چوتھے دن کھيل کا آغاز کريں گے۔ سماء