ساہیوال میں 30 سال کا نوجوان پولیس حراست میں دم توڑ گیا

Sahiwal Torture 24-10

ساہیوال: ساہیوال ميں ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر گرفتار تئيس سال کا نوجوان پولیس کی حراست میں دم توڑ گیا۔

ساہیوال کے تھانہ غلہ منڈی پولیس نے ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر کل دو بھائیوں ارسلان اور سنی کو گرفتار کيا تھا۔

ورثا کہتے ہيں سني ذيابيطس کا مريض تھا جسے بارہ گھنٹے تک کھانا اور دوائيں نہيں دي گئيں۔ طبعيت خراب ہونے کے باوجود تشدد کا نشانہ بنايا گيا۔ حالت بگڑ گئي تو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لاياگيا ليکن بہت دير ہوچکي تھي۔

ڈی پی او باقر رضا کے حکم پر ایس ایچ او جاوید خان سمیت تین اہلکاروں کيخلاف مقدمہ درج کرليا گيا ہے۔ سماء

PILLION RIDING

SHO

police custody

FIR lodged

health issue

Tabool ads will show in this div