حکومت نےآن لائن جاب پورٹل متعارف کرادیا

پورٹل پر ہر طرح کی ملازمتیں اور مصدقہ معلومات ملیں گی

سرکاری ملازمت کیلئے درخواست فارم کےساتھ منی آرڈر،تصدیق کیلئے بھاگ دوڑ،کوریئرکاخرچہ،یا خود پہنچ کرجمع کرانےکےاخراجات ،لائنوں میں لگنے کی کوفت کی اب کوئی جھنجھٹ نہیں ہوگی۔حکومت نے آن لائن جاب پورٹل متعارف کرادیا ہے۔

بے روزگاری میں سرکاری ملازمت کیلئے اپلائی کرنا ممکن ہوگیا ہے۔حکومت نے آن لائن قومی جاب پورٹل متعارف کرا دیاہے۔ پورٹل وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے این آئی ٹی بی نے تیار کیا ہے۔جاب پورٹل پر ہر طرح کی ملازمتیں اور مصدقہ معلومات ملیں گی۔پورٹل پر ہی فارم دستیاب ہونگے جن کوپُر کرکےآن لائن ہی جمع کروایا جاسکے گا۔

شہریوں نےحکومت کا اقدام انقلابی قرار دے دیا ہے۔نیشنل جاب پورٹل پرپہلے مرحلے میں وفاقی ادارے ملازمتوں کی تشہیر کرینگے اوردوسرے مرحلے میں صوبائی ادارے ملازمت کی تشہیر کریں گے۔

online jobs

Job Portal

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div