ایل پی جی کی قیمت میں بارہ روپے في کلو کمی
اسٹاف رپورٹر
لاھور : ایل پی جی پروڈیوسرز نے مائع پیٹرولیم گیس کی قیمت میں بارہ روپے في کلو کمي کر دي ہے۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق، پروڈیوسرز نے نئي ايل پي جي پاليسي کے خوف سے مائع پیٹرولیم گیس کی قیمت گیارہ ہزار سات سو روپے في ميٹرک ٹن کم کر دی ہےجس کی وجہ گھريلو سلنڈر ایک سو چالیس اور کمرشل سلنڈر پانچ سو چالیس روپے سستا ہو گيا ہے۔
چئیرمین عرفان کھوکھر کے مطابق، کراچي ميں ايل پي جي کي نئي قيمت ترانوے، لاہور، گجرات، فیصل آباد، سیالکوٹ، جھنگ ميں اٹھانوے روپے فی کلو ہو گی۔ پشاور ایک سو آٹھ روپے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک سو اٹھارہ، رحیم یارخان، بہاولپور، ملتان میں ایک سو آٹھ جبکہ گلگت بلتستان اور فاٹا ميں ایک سو اٹھائیس روپے في کلو مقرر کی گئی ہے۔
نئي قيمتوں کا اطلاق آج سے کر ديا گيا ہے۔ سماٴ