مُشک کےایک منظرنےعمران اشرف کووالدہ سےگالیاں پڑوادیں

امی یہ بتائیں آپکا بیٹا کیسالگ رہا تھا

اداکارعمران اشرف کے ڈرامہ سیریل "مُشک " نے ناظرین کے دلوں میں ابتدا سے ہی جگہ بنا لی ہے۔ لیکن ڈرامے کے ایک سین نے عمران اشرف کی والدہ کاایسا دل دہلایا کہ اداکارکو گالیاں سننی پڑ گئیں۔

مُشک کی چوتھی قسط میں عمران اشرف ریلوے اسٹیشن جاتے ہیں جہاں انہیں سامنے سے آتی ٹرین کے انتہائی پاس سے گزرنا ہوتا ہے۔

View this post on Instagram

Adam mera dost Dil wala

A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan) on Sep 8, 2020 at 5:42am PDT

انہوں نے تو یہ منظر بخوبی عکسبند کروادیا لیکن ماں تو ماں ہوتی ہے، ان کی والدہ کو یہ منظر دیکھ کر بیٹے پرغصہ آیا کہ یہ خطرہ کیوں مول لیا اور وہ غصے میں برس پڑیں۔

عمران اشرف نے ہنستے ہوئے انسٹااسٹوریز میں لکھا " مُشک کا ٹرین والا شوٹ دیکھ کر میری امی نے مجھے 15 منٹ تک گالیاں دیں، کہ اگر تمہیں کچھ ہوجاتا تو میں کیا کرتی۔ 15 منٹ بعد معافی مانگی اور پوچھا امی یہ بتائیں آپ کا بیٹا لگ کیسا رہا تھا؟ امی نے کہا "ہیرو ، فلمی ہیرو "۔

اداکار نے مداحوں سے والدہ کی مکمل صحتیابی کیلئے دُعا کی درخواست کی۔

مُشک کا اسکرپٹ عمران اشرف نے تحریر کیا ہے اور ڈائریکٹر احسن طالش ہیں۔عمران اشرف کے علاوہ دیگر کاسٹ میں عروہ حسین، مومل شیخ، قوی خان ، احسن طالش نمایاں ہیں۔

ٹی وی کے ساتھ ساتھ عمران اشرف بڑے پردے پربھی جلد نظر آئیں گے، ان کی پہلی فلم ’’دم مستم ‘‘ ہوگی جس کے ہدایتکارمحمد احتشام الدین ہیں اور کہانی ڈرامہ سیریل ’’بیلا پور کی ڈائن ‘‘ میں نیلو کا کردار ادا کرنے والی امر خان نے تحریر کی ہے جو فلم میں ہیروئن کا کردار بھی ادا کررہی ہیں۔

Urwa Hocane

Imran Ashraf

MUSHK

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div