ایڈمنسٹریٹر کراچی پريس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے
میں تو صرف اپنا بیان دینے آیا تھا
ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھالنے والے افتخار شلوانی اپنی پہلی ہی پريس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔
صحافیوں کے سوالات پر ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی نے کہا کہ میں تو صرف اپنا بيان دينے آيا تھا اور جو ماضی ميں ہوا اس کی بات نہ کريں۔
افتخار شلوانی نے پہلی پريس کانفرنس ميں صرف اپنی بات کی اور سوالوں کا جواب دیے بغیر روانہ ہوگئے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ ان کے اختيارات ايس ايل جی او ميں درج ہيں، کمشنر کراچی کی حیثیت سے شہر کے لیے کام کیا۔ انہوں نے تمام اسٹيک ہولڈرز کا شکريہ ادا کيا۔
صحافيوں نے بھی ايڈمنسٹريٹر کے رويے پر شديد احتجاج کيا۔