بی ایڈکیلئےعمرکی حدختم کرنےپرشہزاد رائےکااظہارخوشی

معروف گلوکار شہزاد رائے نے ٹیچنگ کورس بی کیلئے عمرکی مقرر حد ختم کرنے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
شہزاد رائے گلوکاری کے علاوہ تعلیم اوردیگر سماجی خدمات کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔
ٹوئٹر پراس اہم فیصلے سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئےاپنی ٹویٹ میں لکھا " سعید غنی کی زیر صدارت اجلاس میں سٹیڈا ( سندھ ٹیچرز ڈویلپمنٹ اتھارٹی) کے فیصلے پر دلی خوشی ہوئی کہ اب بی ایڈ کے خواہشمند کسی بھی طالبعلم کیلئے عمر کی حد نہیں ہوگی"۔
Under chair of @SaeedGhani1 it was heartening to see that STEDA decided tht now there wil b no age restriction on any student who want to pursue B.Ed.This is a big shift from age limit of 28 years which was in effect earlier.A great effort to encourage students to become teachers
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) September 8, 2020
گلوکارنے مزید لکھا کہ یہ ایسے طلبا کی حوصلہ افزائی کیلئے بہترین کوشش ہوگی جو ٹیچربننے کے خواہشمند ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سندھ حکومت نے درس وتدریس میں دلچسپی رکھنے اور بی ایڈ کے خواہشمند افراد کیلئے عمر کی حد ختم کرنے کافیصلہ کیا ہے، اس سے قبل بی ایڈ کیلئے عمر کی حد 28 سال مقررتھی۔
اس حوالے سے تجویزطویل عرصے بعد سندھ ٹیچرز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں سامنے آئی جس میں شرکاء کی مشاورت کے بعد بی ایڈ کرنے کے لیےعمرکی حد ختم کرنےکا اہم فیصلہ کیا گیا۔
وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کیے جانے والے فیصلے کے حوالے سے جلد قانون سازی کی جائے گی۔