مہربانی کرکے تُرک اور ہمارے اداکاروں کی جان بخش دیجیئے

کسی دوسرے اداکار کو نیچا دکھانا درست نہیں، اداکارہ

پاکستانی اداکارہ و ماڈل سونیا حسین نے بھی ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ہے۔

اداکارہ سونیا حسین نے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا ہے کہ ترک ڈرامہ ارطغرل غازی پر ہونے والی بحث سے تنگ آگئیں ہیں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ مہربانی کر کے جان بخش دیجیئے، ترک اداکاروں کی اور اپنے اداکاروں کی بھی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ دوسروں کی قدر کرنا سیکھیں، کسی دوسرے اداکار کو نیچا دکھانا درست نہیں۔

یاد رہے گزشتہ دنوں ترک ڈرامے کے معاملے پر اداکار یاسر حسین اور اداکارہ انوشے اشرف کے درمیان بھی سوشل میڈیا پر بحث ہوئی تھی ۔

Sonya Hussain

Tabool ads will show in this div