عباسی شہید اسپتال کی سربراہ کے ہولناک انکشافات

اسپتال پر مافیا کا راج ہے

ڈائريکٹر عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر سلمیٰ کوثر نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی کے تیسرے بڑے اسپتال میں مافیا کا راج ہے۔ عملہ خواتین نرسوں کو ہراساں کرتا ہے جس کے باعث خودکشی کے واقعات بھی ہوچکے ہیں۔ نرسوں کی تصاویر بناکر انہیں بلیک میل کیا جاتا ہے اور بلیک میلرز رات کو ان کے کمروں میں داخل ہوتے ہیں۔

سماء ٹی وی کے پروگرام 7 سے 8 میں نشر ہونے والی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سلمیٰ کوثر نے بتایا کہ جوائنگ کے بعد ہی ایک گروپ نے تنگ کرنا شروع کیا۔ میری بیٹی کی فیس بک سے تصاویر نکال کر ایڈٹ کی گئیں۔ نرسنگ اسٹاف کی تصاویر ایڈٹ کرکے بلیک میل کیا جاتا ہے۔ خواتین ڈاکٹرز اور نرسوں کے کمروں میں زبردستی داخل ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلیک میلنگ کی وجہ سے لڑکیوں نے خودکشی کی ہے۔ اس مافیا میں میں ڈاکٹرز اور ایڈمنسٹریشن کے لوگ شامل ہیں۔ اسپتال سے دوائیں چوری ہوجاتی ہیں، گھوسٹ ملازمین ہیں۔ اگر کچھ کرو تو دھمکیاں دیتے ہیں کہ پہلے بھی کوریڈور میں ڈاکٹر قتل ہوا تھا، اپنے بارے میں سوچ لیں۔

ڈاکٹر سلمیٰ کوثر نے کہا کہ عملہ پرائیوٹ ہسپتالوں سے ملکر مریضوں سے پیسے کماتا ہے۔ ایک رات میں ڈاکڑز 20 ہزار تک کماتے۔ مریض کو بے ہوشی کا انجیکشن لگا کر کہتے ہیں اس کو آئی سی یو لے جاو۔ پرائیوٹ اسپتال کی ایمبولینس پہلے سے اسپتال کے اندر ہوتی ہیں۔ ان سے ساز باز کرکے مریضوں کو پرائیویٹ اسپتالوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔

ABBASI SHAHEED HOSPITAL

Tabool ads will show in this div