اوکاڑہ:علامہ اقبال ایکسپریس کی ٹکر سے 7 بھینسیں ہلاک

ریل گاڑی حادثے سے بچ گئی،پولیس

اوکاڑہ میں طبروق کے قریب ٹرین کی زد میں آ کر 7 بھینسیں ہلاک ہوگئیں۔ ریلوے پولیس کے مطابق منگل کوعلامہ اقبال ایکسپریس منگل کو سیالکوٹ سے کراچی جارہی تھی کہ اچانک پٹڑی پر بھینسیں اس کی زد میں آگئیں۔ ٹرین اور اس کے مسافر کسی حادثے سے محفوظ رہے تاہم ریلوے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں۔ ریل گاڑی اس دورا ن آدھا گھنٹہ توقف کے بعد روانہ ہوئی۔ ہلاک ہونے والی بھیسنوں کا مالک جائے حادثہ سے فرار ہوگیا تھا۔

Tabool ads will show in this div