عدنان صدیقی کا بانسرین کی دھن پرپاک فضائیہ کوخراج تحسین
اداکارعدنان صدیقی منجھے ہوئے اداکارہونے کے موسیقی سے بھی گہرا شغف رکھتے ہیں، انہوں نے ملکہ ترنم کا مشہورگیت بانسری کی دھن پر پیش کرکے پاک فضائیہ کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
ملکہ ترنم نے 65 کی جنگ کے دوران متعدد نغمے گاکر فوجی جوانوں کا خون گرمایا ، عدنان صدیقی نے انہی کا گایا ہوا مشہور نغمہ " اے وطن کے سجیلے جوانوں " بانسری پر بجایا جس کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔
انسٹا پرویڈیو شیئرکرنے والے اداکارنے کیپشن میں لکھا کہ یوم فضائیہ پر جوانوں کو ملکہ ترنم کے اس گانے سے چھوٹا سا خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔
اداکارکے فالوورزنے پوسٹ پر کیے جانے والے تعریفی تبصروں میں ان کی اس کاوش کی تعریفیں کیں۔
انہوں نے لکھا پاک فضائیہ کے جوانوں کی قربانی کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا "ہمارے نوجوان بہادر اور وطن پر قربان ہوتے ہیں اور وہی ہمارے آسمانوں کے سچے ہیرو ہیں۔ ان کی وطن سے بے لوث محبت اورقربان ہونے کا جذبہ ہمیں پیغام دیتا ہے کہ ان جوانوں کیلئے وطن کی شان و شوکت سے آگےکچھ نہیں" ۔
عدنان صدیقی اس سے قبل بھی بانسری پر بہت سی دھیں بجا چکے ہیں، ڈرامہ " میرے پاس تم ہو" کے ٹائٹل سونگ کی دھن کو خوب پسند کیا جبکہ ہارمونیم پر" سوہنی دھرتی" گاتے ہوئے بھی شائقین نے انہیں خاصا سراہا۔