مہمند: ماربل کان میں 25 افراد جاں بحق، آپریشن مکمل
خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں ماربل کان کے پہاڑ سے تودہ گرنے کے باعث 25 جاں بحق افراد جاں بحق ہوگئے۔ انتطامیہ نے امدادی آپریشن مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ریسیکیو حکام کے مطابق پیر 7 ستمبر کو ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں زیارت ماربل مائنز کے قریب پہاڑی تودہ اچانک گر پڑا۔ موقع پر موجود مزدور، گاڑیاں اور مشینری ڈرائیوروں سمیت تودے میں دب گئے۔
واقعے میں مجموعی طور پر 25 افراد کے جسد خاکی اور 9 زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔
لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر غلنئی، باجوڑ اور پشاور کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے متعدد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ خيبر پختونخوا میں آج تک کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کوئی قانون سازی نہ ہوسکی۔ ان مائنز میں حفاظتی تدابیر نہ ہونے کے برابر ہیں اور کان کن جان ہتھیلی پر رکھ کرکام کررہے ہیں جس کے باعث درہ آدم خیل کے کوئلہ کان سمیت بونیر اور دیگر علاقوں میں ماربل کی کٹائی کے دوران اکثر تودے گرتے رہتے ہیں۔