تحریک انصاف محب وطن کہلوانے کیلئے ڈرامہ کر رہی ہیں،خورشید شاہ

ویب ڈیسک:
اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ اور دونوں ملکی خود مختاری سے کھیل رہی ہیں، آرمی چیف کی تعیناتی میں صرف سنیارٹی ہی نہیں میرٹ بھی مدنظر رکھا جانا چاہیئے۔

پارلیمینٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفت گو میں اپوزیش لیڈر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف خود کو زندہ رکھنے کیلئے اوور ری ایکٹ کر رہی ہے وہ اس طرح میزائل حملے نہیں روک سکتے۔ نون لیگ اور تحریک انصاف ڈرامے کر رہی ہیں جن سے پاکستان کی خودمختاری کو خطرہ ہے۔ انہیں واضح پالیسی دینا ہو گی۔ آدھا تیتر آدھا بٹیر نہیں چلے گا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں صرف سنیارٹی ہی نہیں میرٹ کو بھی مدنظر رکھا جانا چاہیئے۔ نئے آرمی چیف کی تعیناتی میں تاخیرنہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عالمی طاقتوں کا ایران سے معاملہ بہتر ہونے کا فائدہ اٹھائے۔گیس پائپ لائن منصوبے میں حائل رکاوٹیں دور ہونے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کیلئے ابھی تک وزیراعظم نے نام نہیں بھجوائے، ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے میاں صاحب اسپیکر ایاز صادق کو پارٹی ورکر سمجھتے ہیں اسی لئے ایوان میں نہیں آتے کہ ورکر کے آگے جھکنا پڑے گا۔ سماء

media

کر

President

cost

lawsuit

Tabool ads will show in this div