ناکامیوں کے تسلسل کے ساتھ آج اقوام متحدہ کو ستر برس ہوگئے

UNO DAY PKG 24-10 ASIF نیویارک : بزرگی دانش کی علامت ہوتی ہے مگر آج ستر برس کا ہونے کے بعد بھی  اقوام متحدہ کی سمجھ بوجھ ایک سوالیہ نشان ہے۔ دنیا کے ممالک کی نمائندہ تنظیم آج تک کسی بھی مسئلے کا حل نہ تلاش کرسکی۔ ناکامیوں کے تسلسل کے ساتھ آج اقوام متحدہ کو ستر برس ہوگئے، انیس سو پینتالیس میں قائم ہونے والے ادارے کے ستر برسوں میں دنیا پر سانحات کی برسات ہوئی مگر اقوام متحدہ کوئی حل پیش نہ کرسکي۔ کشمیرقرار دادا انیس سو اڑتالیس سے حل کی منتظر ہے، روانڈا میں ہزاروں انسان مارے گئے، اقوام متحدہ دیکھتی رہی، سرد جنگ کا تماشا بھی اقوام متحدہ نے بے بسی سے دیکھا، بوسنیا میں مسلمانوں کی نسل کشی پر بھی اقوام متحدہ ہاتھ باندھے کھڑی رہی۔ ویٹو پاور کے حامل ممالک نے اقوام متحدہ کو اجارہ داری کا مرکز بنا دیا، اقوام متحدہ صرف قراد دادیں منظور کرتی رہی، نیلی روشنیوں کے ساتھ  یواین ہیڈکوارٹرز نيويارک میں اقوام متحدہ کا عالمی دن ایک روایت کی طرح منایا گیا مگر دنیا غربت، جہالت اور دہشت گردی کے اندھیروں سے لڑ رہی ہے، جناب بان کی مون کی یہ نیلی روشنیاں مسئلے کا حل نہیں۔ سماء

FOUNDATION

uno

UNITED NATIONS

RAWANDA

Celebrating

UN Day

Tabool ads will show in this div