جنیدخان نےحرامانی کےساتھ ایک اور پراجیکٹ سائن کرلیا

مرکزی کرداروں میں ارمیناراناخان بھی شامل

گلوکاری سے اداکاری کا سفرطے کرنے والے جنید خان جلد ہم ٹی وی کے نئے پراجیکٹ کے ساتھ ناظرین کو محظوظ کرنے کیلئےتیارہیں۔

اداکارایک بارپھرحرامانی کے ساتھ نظر آئیں گے جبکہ ان دونوں کے علاوہ اداکارہ ارمینا رانا خان بھی مرکزی کردار میں نظرآئیں گی۔

ڈرامے کی پروڈکشن کا آغاز کردیا گیا ہے اوراسے اکتوبر سے آن ائرکیا جائے گا۔ ایم ڈی پروڈکشن کے تحت پیش کیے جانے والے ڈرامے کے ڈائریکٹر علی حسن ہیں۔

جنید خان ایک ایسے شخص کا کردار ادا کریں گے جس کا اپنے ساتھی کے ساتھ مثالی رشتہ ہے اور وہ اپنی فیملی کے ساتھ خوشگوار زندگی بسرکررہا ہے لیکن معاملات اس وقت نیا موڑ لیتے ہیں جب باہر کا ایک شخص دخل اندازی کرتا ہے۔ اس کے بعد پریشانیوں کا ایک سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔

اپنے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے جنید خان نے کہا "میرا کردار ایک ایسے انسان کا ہے جو اپنی زندگی میں خوش ومطمئن ہوتا ہے لیکن کچھ افراد کی مداخلت سے سب اُلٹ جاتا ہے اور وہیں سے زندگی میں خود کی تلاش کا سفرشروع ہوجاتا ہے"۔

ڈرامہ سیریلز " کسک" اور "کشف" میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے کو رواں سال اپنا آپ مکمل محسوس ہورہا ہے، وہ "خدا اور مُحبت " سیزن 3 میں اس سفر کو مزید مکمل کرنے کیلئے پرامید ہیں۔

جنید خان نے حال ہی میں یوٹیوب چینل پر"کہہ دو" کے نام سے ایک سیریز بھی متعارف کروائی ہے جہاں وہ ناظرین کے ساتھ اپنے ذاتی تجربات اور خیالات شیئرکرتے ہیں۔

junaid khan

Hira Mani

Tabool ads will show in this div