پاک فضائیہ کے دستے کی راشد منہاس کی قبر پرحاضری
ستمبر 7 یوم فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئرفورس کے چاق و چوبند دستے نے شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی قبر پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر شہید کی یونٹ کے کمانڈنگ افسر بھی موجود تھے۔
کراچی ترجمان پاک فضائیہ ونگ کمانڈر قیصر آفتاب کے مطابق 7 ستمبر یوم فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئرفورس کے دستے نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی قبر حاضری دی۔
مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل عباس گھمن، ائیر آفیسر کمانڈنگ، سدرن ائیر کمانڈ نے راشد منہاس شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
میڈیا سے مختصر گفتگو میں ایئر وائس مارشل عباس گھمن کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ ہمیشہ ملکی سلامتی کیلئے آگے رہی ہے، جس کا مظاہرہ ہم نے 65 کی جنگ اور 27 فروری کو کیا۔ پاک فضائیہ ملکی سرحدوں کی محافظ ہے۔
ایئروائس مارشل کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کی طرح اگر مستقبل میں پھر کوئی موقع آیا، تو فضائیہ اپنی بحری اور بری فوج کیساتھ ملکر ہر جارحیت کا مقابلہ اور ملک کا دفاع کریگی۔
اس موقع پر ایئر وائس مارشل عباس گھمن نے بتایا کہ شہید راشد منہاس کا تعلق جس یونٹ سے تھا، اس کے کمانڈنگ افسر بھی یہاں اس وقت موجود ہیں۔
20 اگست 1971 کےدن کراچی کی فضاؤں میں وہ ناقابل فراموش داستان شجاعت لکھی گئی جسے راشد منہاس نے اپنے لہو سے رقم کیا ۔ راشد منہاس کی وطن سے لازوال محبت اور ناقابل فراموش شجاعت کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں نشان حیدر کا اعزاز عطا کیا۔ pic.twitter.com/97UAZo9pk3
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) August 20, 2020
واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید واحد آفیسر ہیں، جنہیں نشانِ حیدر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ پاک فضائیہ اپنے شہداء اور غازیوں کی یاد میں یہ دن ہر سال مناتی ہے۔ نوجوان پائلٹ نے جان کا نذرانہ پیش کرکے ایک عظیم مثال قائم کی۔