خون دے کر آزادی کی حفاظت کر رہے ہیں، آرمی چیف

جی ایچ کیو میں خطاب
Sep 06, 2020

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ6  ستمبر 1965 کا دِن ہماری تاریخ کا ایک لازوال باب ہے۔ یہ دن یاد دلاتا ہے کہ ہم نے کل بھی اپنےسے کئی گنا بڑے دُشمن کوشکست دی تھی۔ آج بھی دُشمن کے ناپاک عزائم کو شکست دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور اپنی آزادی کی حفاظت اپنے خون سے کر رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر جی ایچ کیو میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف ہم نے اعصاف شکن جنگ لڑی۔ اس جنگ میں ہمارے شہیدوں اور غازیوں نے جان و مال قربانی دی۔ ان کی جرات، بہادری، قربانیوں کی بدولت ہماری آزادی، خود مختاری، امن وسلامتی قائم ہے۔ ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے یہاں موجود ہیں۔ شہدا کے اہلِ خانہ یہاں موجود ہیں، اُنہیں بھی سلام پیش کرتے ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ شہدا کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ اُن کے پیاروں کی قربانی کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ ہمارے شہید ہمارے ہیرو ہیں، جو قومیں اپنے ہیرو کو بھول جاتی ہیں وہ مِٹ جایا کرتی ہیں۔ پوری قوم آپ کے صبر اور قربانی کی مقروض ہے۔ جس طرح شہدا پوری قوم کا فخر ہیں، اسی طرح آپ بھی ہمارا فخرہیں۔

تقرب میں آرمی چیف نے جرات کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 40 افسروں کو ستارہ امتیازملڑی،24  افسروں اور جوانوں کو ستارہ بسالت اور ایک جوان کو یونائیٹڈ نیشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

DEFENSE DAY

Tabool ads will show in this div