دبئی ٹیسٹ؛ انگلینڈ 242 رنز پر آوٹ، پاکستان کو 136 رنز کی برتری

ENG WICKETS NAT 24-10

دبئی: انگلینڈ ٹیم دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 242 رنز بنا کر آوٹ ہوگئ، روٹ نے سب سے ذیادہ 88 رنز اسکور کیے۔

پاکستانی فاسٹ بالر وہاب رياض اور لیگ اسپنر یاسر شاہ نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔

دبئي ٹيسٹ کے تيسرے دن پاکستاني بالرز نے کھيل ميں شاندار کم بيک کيا۔ انگلينڈ کو پہلا نقصان جوئے روٹ کي صورت ميں وہاب رياض نے پہنچايا، روٹ 88 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

انگلش ٹيم ابھی اس صدمے سے نہيں نکلي تھي کہ وہاب رياض نے 212 کے مجموعی اسکور پر بين اسٹوکس کو چار کے اسکور پر پويلين واپس بھيج دیا۔ اور پھر اسکے بعد کوئی انگلش بیٹسمین وکٹ پر کھڑا نہ ہوسکا۔

پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف 136 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ سماء

ENGLAND

2nd test

first innings

Pakistan 136 runs lead

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div