سونیا حسین کی مختصر فلم عالمی فیسٹیول کیلئے نامزد

مختصر فلم ’کی جانا‘ کو بلوچستان میں فلمایا گیا تھا

پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے خلاف مختصر میوزیکل فلم ’کی جانا‘ کو میامی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں میوزک کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔

پاکستان کے نامور ہدایت کار نبیل قریشی کی مختصر میوزیکل ویڈیو کو ’میامی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ اور ’بچارسٹ فلم ایوارڈز‘ میں میوزک کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

مختصر فلم ’کی جانا‘ کو بلوچستان میں فلمایا گیا تھا جس کی ہدایت کاری نبیل قریشی نے دی تھی۔

فلم ’کی جانا‘ کے میوزک کمپوزر اور گلوکار شانی ارشد، پروڈیوسر فضا علی اور پروڈکشن فلم والا کی ہے جب کہ اس کے کرداروں میں اداکارہ سونیا حسین، محسن عباس، شکیل حسین اور شہزاد ملک شامل ہیں۔

Sonya Hussain

Tabool ads will show in this div