نوازالدین صدیقی کا20سال پراناخواب پورا ہوگیا

اداکار نے مداحوں کے ساتھ دلچسپ قصہ شیئرکیا
[caption id="attachment_837771" align="alignnone" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

بھارتی فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکارنوازالدین صدیقی کا 20 سال پرانا خواب پورا ہونےجا رہا ہے۔

یہ خواب معروف بالی ووڈ ڈائریکٹر سدھیر مشرا کے ساتھ کام کرنے سے متعلق ہے جو اداکارنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرہندی زبان میں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئرکیا۔

اداکار کے مطابق سال 2000 میں فلم " کلکتہ میل " کی شوٹنگ کے دوران ایک اسِسٹنٹ ڈائریکٹرنے فلم کے ڈائریکٹر سدھیرمشرا سے ملوانے کا وعدہ کیا اور فلم کے سیٹ پر بلاتے ہوئے کہا کہ آگے تبھی آنا جب میں ہاتھ اٹھاؤں گا"۔

نوازالدین صدیقی نے لکھا " میں ہجوم میں منتظر تھا کہ کب وہ ہاتھ اٹھائیں اورمیں مشرا جی سے ملوں، تقریبا ایک گھنٹے بعد ایسا ہوا اور میں بھیڑ میں سے گزرتا ہوا اُس کرسی تک پہنچا۔ لیکن جب وہاں گیاتواسِسٹنٹ کی نظرمجھ پر پڑی اورانہوں نے پوچھا، کیا ہے؟ میں نے کہا آپ نے ہاتھ اٹھایاتومیں آگیا، جس پر وہ بولے میں نے کھجانے کے لیے ہاتھ اٹھایا تھا،واپس جا اورجب ہاتھ اٹھاوں تب آنا"۔

اداکارنے بتایا کہ واپس ہجوم میں جانے کے بعد بھی میں منتظررہا کہ کب بلائیں گے لیکن نہ تو ان کا ہاتھ کھجانے کیلئے اٹھا نہ بلانے کیلئے۔ وہ سب شوٹنگ میں مصروف ہوگئے اور میں روزانہ کی طرح ممبئی کی بھیڑبھاڑمیں۔۔ اپنے اس خواب کے ساتھ کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرنے تو اپنی کھجلی مٹالی لیکن سدھیرمشرا کے ساتھ کام کرنے کی کھجلی کب مٹے گی"۔

ٹویٹ کے اختتام پراداکارنے انکشاف کیا کہ بالآخر 20 سال بعد وہ سدھیرمشرا کے ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے لکھا " میری کجھلی مٹی 20 سال بعد، سیریئس مین "۔

اداکار نے اس پراجیکٹ کے حوالے سے فی الحال مزید تفصیلات واضح نہیں کیں ، تاہم ٹوئٹرصارفین نے ان کے اس طویل انتظار پرتعریفی تبصرے کرتے ہوئے نیک خواہشات سے نوازا۔

سال 2000 میں ممبئی آکرقسمت آزمانے والے نوازالدین صدیقی کا تعلق کاشت کار گھرانے سے ہے جنہیں بالی ووڈ میں 5 سال کے بعد "منابھائی ایم بی بی ایس" اور "سرفروش" جیی فلموں میں مختصرکردارملے لیکن ان کرداروں سے نوازالدین کی صلاحتیں سامنے آ گئیں۔

جدوجہد کے دوران ایک فیکٹری میں بطور سکیورٹی گارڈ بھی کام کرنے والے نوازالدین کو" بلیک فرائیڈے" اور" کہانی " جیسی فلموں سے کھل کراداکاری کا موقع ملا اور پھر 2012 میں " گینگز آف واسع پور" نے ان کی کایا ہی پلٹ دی۔

Nawazuddin Siddiqui

Tabool ads will show in this div