دبئی ٹیسٹ؛ انگلینڈ 182 رنز تین کھلاڑی آوٹ سے اننگز شروع کریگا
دبئی: دبئي ٹيسٹ کے تیسرے دن انگلش ٹیم 182 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کرے گی۔
میچ کے دوسرے دن اسد شفيق تنہا بولرز کا مقابلہ کرتے رہے جبکہ دوسرے اينڈ سے وکٹيں گرتي رہيں۔ آخرکار 83 کے اسکور پر اسد شفيق بھي ہمت ہارگئے، پاکستان کي اننگز تين سواٹھتر پرتمام ہوگئي۔
انگلش ٹيم کا آغاز تباہ کن انداز ميں ہوا، چودہ رنز پر دو کھلاڑي پويلين لوٹ گئے۔ اليسٹرکک اور روٹ نے ٹيم کو مشکلات سے نکالا، کک 65 رنزبنا کرآؤٹ ہوئے جبکہ روٹ 76 رنز پر ناٹ آؤٹ ہيں۔ سماء
ENGLAND
PakvsEng
تبولا
Tabool ads will show in this div