کےالیکٹرک کی نیپراسےبجلی کی قیمت میں اضافےکی درخواست
کےالیکٹرک نے نیپرا سے بجلی کی قیمت میں ایک روپے چون پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کردی ہے۔ منافع کی شرح میں بھی ریکارڈ اضافہ مانگ لیا گیا ہے۔
کےالیکٹرک نےبجلی کی قیمت میں اضافےکی درخواست کردی ہے۔نیپرا سے قیمت میں1 روپیہ 54 پیسےفی یونٹ اضافے کامطالبہ کردیا گیا ہے۔
کےالیکٹرک نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اتھارٹی کی جانب سے منظورکردہ 298 ارب روپے کی سرمایہ کاری میں مزید 143 ارب 86 کروڑ روپے کا اضافہ کیاجائے۔
اس کےعلاوہ سرمایہ کاری پرمنافع کی شرح بھی17 فیصدسےبڑھا کر41.94 فیصدمقررکرنےکی استدعا کی گئی ہے،یعنی دوگنا منافع مانگا گیا ہے۔
نیپرا کےالیکٹرک کی درخواست پر سماعت 16 ستمبر کو کرے گا۔اس سے پہلےبدھ کو اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بھی کے الیکٹرک کی بجلی 1 روپیہ 9 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی جس کی کابینہ سے توثیق باقی ہے۔
