دہشتگردریاست کی دہشتگردیاں،بھارتی شہری کی گورنرہاؤس اڑانےکی دھمکی

Governer House Day OCV 23-10 کراچی : بھارتی دہشت گرد حکومت کی طرح بھارتی شہری بھی دہشتگردی پر اتر آئے ہیں، بھارتی شہری کی جانب سے گورنر ہاؤس کراچی کو بم سے اڑانےکی دھمکی دی گئی ہے، فون بھارتی دارالحکومت کے نمبرسے آئی، جس کے بعد گورنر ہاؤس تلاشي کے بعد کليئر قرار دے دیا گیا۔ آئے دن بھارتی حکومت کی دہشت گردی کا اثر لیتے ہوئے اب عام بھارتی شہری بھی حکومت رنگ میں رنگنے لگے ہیں، پولیس حکام کے مطابق صبح آٹھ بجے گورنر ہاؤس کراچی کو بھارتی شہر دلی سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی، جس میں گورنر ہاؤس کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ کال سے متعلق سی ٹی ڈی کی جانب سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، سیکیورٹی ادارے نمبر سے متعلق مزید معلومات حاصل کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گورنرہاؤس کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ سماء

alert

call

THREAT

governor house

PHONE CALL

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div