پاکستان بار کونسل کا اسلام آباد واقعے کیخلاف کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : اسلام آباد میں وکلاء پر پولیس کے مبینہ تشدد پر پاکستان بار کونسل نے کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔


اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے دوران عدالت میں زبردستی گھسنے کی کوشش پر پولیس کے ساتھ جھڑپ کے دوران کئی وکلاء کے زخمی ہوئے۔


پاکستان بار کونسل نے اسلام آباد میں وکلاء پر پولیس تشدد کا الزام لگاتے ہوئے کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔


پی بی سی کا مؤقف ہے کہ وکلاء کا احتجاج پُرامن تھا، پولیس نے ان پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس پھینک کر تشدد کیا، وکلاء پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔


پی بی سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وکلاء کل عدالتوں کا بائیکاٹ اور احتجاجی میٹنگز منعقد کریں۔ سماء

کا

ملک

tragic

clean

کیخلاف

cuts

militias

Tabool ads will show in this div