اپوزیشن کا 20ستمبر کو اے پی سی بلانے کا فیصلہ

میزبانی بلاول بھٹو زرداری کریں گے
فائل فوٹو
فائل فوٹو
Opposition-Rehbar-Committee-Isb-Pkg فائل فوٹو

اپوزيشن جماعتوں نے 20 ستمبر کو بلاول ہاؤس اسلام آباد ميں آل پارٹيز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا جس کی میزبانی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرس کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے رہنما اور رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم خان درانی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اے پی سی میں حکومت کے خلاف اپنی حکمت عملی کا فیصلہ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو مزید ایک دن دینا لوگوں کے لئے ناانصافی ہوگی۔

اکرم خان درانی نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد ملکی ضرورت ہے آج ایک ہی بات طے کی ہے کہ اپوزیشن کا کوئی اختلاف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں فیصلہ کریں گی کہ اِن ہاؤس تبدیلی ہوگی یا کسی اور طریقے سے۔

گزشتہ چند ہفتوں میں لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں حزب اختلاف کے رہنماؤں کے درمیان متعدد ملاقاتیں ہوچکی ہیں تاہم بدھ کے روز، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری سے کراچی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔

آل پارٹيز کانفرنس ميں ن ليگ کی طرف سے شہباز شريف شريک ہوں گے مگر احسن اقبال نے يہ نہيں بتايا کہ شہباز شريف اے پی سی کی قيادت کريں گے يا صرف شرکت کريں گے۔

APC

Tabool ads will show in this div