اداکار گوہر رشید نےہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا

یہ فلم مونٹ بلنک پروڈکشن کےبینر تلے بنائی جارہی ہے

اداکار مرزا گوہر رشید اداکاری کے بعد پہلی مختصر فلم کی ہدایتکاری کرنے جارہے ہیں ۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار گوہر رشید نے بتایا کہ اس فلم کی پہلے سے کوئی پلاننگ نہیں تاہم پروڈیوسر تیمور طارق کا آئیڈیا تھا جو میرے دوست بھی ہیں ۔

اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں بھی اداکار گوہر رشید نے بتایا کہ وہ بطور ہدایتکار اپنی پہلی مختصر فلم ’خواب ‘بنانے جارہے ہیں ۔

گوہر رشید نے بتایا کہ یہ میرے لیے ایک نیا تجربہ ہے اس فلم نام ہی خواب ہے جیسے نام سے ظاہر ہے کہ یہ فلم حقیقی اور تصوراتی کہانی کی عکاس ہوگی اور دیکھنے والوں کو آخر اپنے سحر میں جکڑے رکھے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم کی کاسٹ میں ہم نے نئے لوگوں کو موقع دیا ہے جس میں تھیٹر آرٹسٹ ہادی بن ارشد اور زرنب شاشتری اہم کردار نبھائیں گے ۔

یہ مختصر فلم مونٹ بلنک پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ اس فلم کو ہم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

Gohar Rasheed

Tabool ads will show in this div