رائیونڈ :لاکھوں روپے بٹورنےوالا جعلی پیر گرفتار
ڈولفن فورس کی کارروائی
لاہور میں ڈولفن فورس نے رائیونڈ سے نوسر باز پیر کو گرفتار کرلیا۔
پوليس کے مطابق ملزم مختلف علاقوں میں شہریوں سے پیر بن کر فراڈ کرتا تھا اور اب تک لاکھوں روپے بٹور چکا ہے۔
ملزم نے ایک شہری سے کہا کہ تمھارے گھر ميں زیر زمین سونے کی دیگيں موجود ہيں جس پر اس نے کھدائی شروع کردی مگر کچھ نہ نکلا۔ جعلی پیر نے دیگوں کے لیےدو بکروں کی ڈیمانڈ کی تھی۔
پوليس نے جعلی پیر کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔