چیئرمین نیب کا مزارقائد کے اطراف غیرقانونی تعمیرات کا نوٹس
مرید عباس قتل کیس کا بھی نوٹس
چيئرمين نيب نے مزار قائد کے اطراف چائنا کٹنگ اورغير قانونی تعميرات کا نوٹس لیتے ہوئے 7 روز میں تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی۔
مزار قائد کے اطراف غير قانونی تعميرات پر چیئرمین نیب نے نيب کراچی کو تحقيقات کا حکم ديا تھا۔
دوسری جانب مريد عباس قتل کيس کے مرکزی ملزم عاطف زمان کےخلاف ٹائر اسکينڈل کی تحقيقات رپورٹ بھی 7 روز میں طلب کرلی گئی۔
چيئرمين نيب جاوید اقبال کے حکم اور کراچی پوليس چيف کی درخواست کے بعد نيب کراچی ٹائر اسکينڈل ميں عاطف زمان کيخلاف تحقيقات کر رہا تھا۔