سکھر میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

اب تک مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا

سکھر کے علاقے گوليمار روڈ پر پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کر ديا گيا۔

پوليس کے مطابق خاتون نے گھر والوں کی مرضی کے بغير شادی کی تھی۔ ملزمان نے گھر میں گھس کر 25 سالہ علی ڈنو لاشاری اور 22 سالہ شمع بی بی کو تیزدھار آلے سے قتل کردیا۔

پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کر دیں۔

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جبکہ اب تک قاتلوں کے خلاف مقدمہ بھی درج نہيں کیا جا سکا۔

SUKKUR

Tabool ads will show in this div