صدر بناتوامریکامیں تمام مساجدبند کرادونگا،متنازعہ ریبپلکن ڈونلڈ

نیویارک : امریکی سیاسی جماعت ری پبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسلمانوں کے خلا زہر اگلانا شروع کردیا، نیا شوشا چھوڑ دیا، کہتے ہیں صدر منتخب ہوا تو امریکا میں تمام مساجد بند کرا دوں گا۔ لاہور:امریکی صدارتی امیدوار اپنا ووٹ بینک بڑھانے کے لئے ان دنوں متنازع نوعیت کے بیانات کا سہارا لے رہے ہیں۔ یہ روش اختیار کرنے والوں میں ری پبلیکن پارٹی کے ایک امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پیش پیش ہیں۔ انہوں نے نئی ہرزہ سرائی کی ہے کہ امریکی صدر بنا تو ملک میں تمام مساجد بند کرا دوں گا۔ ڈونلڈ ٹرمپٹ کا مزید کہنا تھا کہ داعش کی صفوں میں بھرتی ہونے والے امریکیوں کی شہریت بھی منسوخ کر دی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ اوباما کو مسلمان بھی کہہ چکے ہیں، ایک تقریب میں انہوں نے صحافی کو سوال پوچھنے پر باہر بھی نکال دیا تھا۔ زبان کے تیز ترار امیدوار نے ایک بیان میں پاکستان کو خطرناک ملک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کو پاکستان کے معاملے میں آگے کیا جانا چاہئے۔ سماء

MOSQUE

MUSLIMS

HATE SPEECH

REPBLICAN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div