مظفرگڑھ: بیوہ خاتون سےمبینہ اجتماعی زیادتی، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج

Muzaffargarh

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں 4 افراد کی جانب سے اسلحہ کے زور پر بیوہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ صدر علی پور پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کیا۔

ایف آئی آر متن کے مطابق بیوہ خاتون گھر پر کشیدہ کاری  کرتی تھی۔ ملزم طارق نے فون کرکے مزدوری کی رقم لینے کے لیے بلایا اور خاتون سسر کے ساتھ چلی گئی جہاں ملزم طارق اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ موجود تھا۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ملزم طارق اور اس کے ساتھیوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ویڈیو بھی بناتے رہے۔ ملزم طارق نے دھمکی دی کہ ہمارے خلاف درخواست دی تو جان سے مار دیں گے۔

بیوہ خاتون نے اعلیٰ حکام سے ملزمان کی گرفتاری کی اپیل کی ہے۔

MUZAFFARGARH

RAPE CASE

Tabool ads will show in this div