چارسدہ سمیت بالائی علاقوں میں مسلسل بارش،شہرمیں الرٹ جاری

ضلع کے کئی فیڈر ٹرپ

چارسدہ سمیت بالائی علاقوں میں مسلسل 24 گھنٹے بارش کے بعد شہر میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

چارسدہ میں الرٹ جاری ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ نے اسٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نےبتایا ہےکہ بالائی علاقوں اور ملاکنڈ ڈویژن میں موسمی صورتحال خراب ہونے کے باعث چارسدہ میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق دریائے سوات اور دریائے کابل کے کنارے آباد مکینوں کومحتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔ڈی سی آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔

چارسدہ شہرمیں مسلسل بارش کے باعث ضلع کے کئی فیڈر ٹرپ کرگئے۔20 گھنٹے بعد بھی درگئی فیڈرپربجلی بحال نہیں ہوسکی ہے۔مسلسل بارش سے نکاسیِ آب کی صورتحال بھی خراب ہے اورشاہراہوں پر پانی جمع ہے۔

KPK

Tabool ads will show in this div