ايم کيوايم اورپيپلزپارٹی والےدونوں ايک ہيں،مصطفیٰ کمال

متحدہ صوبہ بنانےکانعرہ لگاتی ہے

پاک سرزمین پارٹی کے چئیرمین مصطفی کمال نے وسیم اختر کی ميئرشپ کی چارسالہ مدت ختم ہونےپرخداکاشکراداکرتےہوئےعوام کوشکرانےکے نفل اداکرنےکامشورہ دےديا۔

کراچی میں منگل کی صبح پریس کانفرنس کرتےہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ ايم کيوايم اورپيپلزپارٹی والےدونوں ايک ہيں۔ انھوں نے کہا کہ متحدہ صوبہ بنانےکانعرہ لگاتی ہےجس کافائدہ پيپلزپارٹی کواندرون سندھ ميں ووٹ ملنےکی صورت ميں ہوتاہے۔

انھوں نے کہا کہ لسانيت کارنگ ديگر دونوں جماعتيں اپنی اپنی چورياں چھپانےميں کامياب ہوجاتی ہيں۔

گزشتہ روز سماء کے پروگرام نیا دن میں مصطفیٰ کمال نے کہا تھا کہ ان کےلئےعہدےکوئی اہمیت نہیں رکھتے اورایڈمنسٹریٹرکراچی کےعہدے کے لیےکوئی رابطہ نہیں کیاگیا۔ مصطفیٰ کمال نے کراچی کے مسائل پرکہا تھا کہ ہم ہوتےتولوگوں کومسائل کےحل کیلئےکچھ کرتےنظرآتے،اس وقت کراچی بےبس ہے،نہیں پتہ اپنی فریاد کس کوسنائیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کچرااٹھانے،نالوں کی صفائی کےاختیارات پچھلی لوکل گورنمنٹ کےپاس تھے،اسٹریٹیجک ایشوزحل نہیں ہوئےتوٹیکنیکل ایشوزبھی حل نہیں ہوں گے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ سندھ کےہروزیراعلیٰ نے کراچی شہر کیساتھ سوتیلوں جیساسلوک کیا ہے۔

MUSTAFA KAMAL

Tabool ads will show in this div