کراچی کےڈیفینس نے وینس کا روپ دھار لیا

علاقے کا زمینی اور فضائی جائزہ
Aug 28, 2020
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/08/DHA-HELI-AND-SITUATION-PKG-28-08-Mukkaram.mp4"][/video]

حالیہ بارشوں کے بعد کراچی کا ڈیفینس اٹلی کے پانیوں کے شہر وینس کا منظر پیش کرنے لگا۔

شہر میں ہونے والی بارشوں نے جل تھل ایک کرنے میں کسی تخصیص سے کام نہیں لیا بلکہ کراچی کے تقریباً تمام ہی علاقے ملتے جلتے مناظر پیش کر رہے ہیں۔

بارش کے باعث ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی کے فیز 6، 8 اور 2 ڈی ایچ اے کے دیگر حصوں کے مقابلے میں زیادہ متاثر ہوئے۔ گلی کوچوں کے علاوہ اپنا راستہ خود بناتے بارش کے پانی سے کئی گھر بھی محفوظ نہ رہ سکے۔

خیابان اتحاد میں سڑکیں ڈوب گئیں اور کیا نئی کیا پرانی ہر قسم کی گاڑیوں کےانجن بارش کا داخل ہوجانے سے جواب دے گئے۔

سماء نے جہاں ڈيفينس کے زمینی حقائق معلوم کئے وہیں فضائي بھی ڈرون کيمرے میں قید کیے جس سے پتہ چلا کہ شہر کے دیگر علاقوں کی طرح ڈیفینس میں بھی بیش قیمت گاڑیاں پانی میں تیرتی رہیں اور صرف اس کے علاوہ بیشتر گلیاں اور چوراہے ندی نالوں کا سماں پیش کرتے رہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مون سون کی بارشوں نے انہیں آزمائیش میں ڈال دیا اور اس پر مستزاد یہ کہ بجلی بھی  کئی کئی گھنٹے غائب ہو رہی ہے۔

Tabool ads will show in this div