دبئی ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ
دبئی : دبئی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا، جواب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے، 2 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنالیے۔
دبئی ٹیسٹ کے دوسرا دن پاکستان کی پوری ٹیم 378 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، آج سب سے پہلے آؤٹ ہونیوالے مصباح الحق تھے، کپتان کو کل کے اسکور 102 رنز پر انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ نے ایل بی ڈبلیو کیا۔
سنچری کی منزل کے قریب پہنچ کر قسمت کی دیوی اسد شفیق سے روٹھ گئی، زخمی ہوکر اسد شفیق 83 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ یونس خان 56 اور شان مسعود 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔ معین علی اور مارک ووڈ کے حصے میں 3، 3 وکٹیں آئیں۔
انگلینڈ نے چائے کے وقفے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنالئے، عمران خان اور وہاب ریاض نے ایک، ایک وکٹ لی۔ سماء
ENGLAND
Younis
2nd test
Asad
UA
تبولا
Tabool ads will show in this div