کراچی بارش: سب کچھ حکومت کا کام نہیں، عروہ حسین

حکومت کے پاس جادوئی چھڑی نہیں ہے، عروہ حسین

ادکارہ عروہ حسین نے کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں پر ہی برہمی کا اظہار کردیا۔

ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں اداکارہ نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ حکومت کو کراچی جیسے بڑے شہر کی پرواہ نہیں لیکن کیا ہمیں ہے؟۔

انہوں نے لکھا کہ ہمیں حکومت کا انتظار کے بجائے خود اپنا علاقہ صاف کرنا چاہیئے ،حکومت کے پاس جادوئی چھڑی نہیں ہے کہ وہ ہمارا گرایا ہوا کچرا صاف کرے۔

عروہ حسین کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہی ہیں جنہوں نے حکومت کا ہر معاملے میں ساتھ دینا ہوتا ہے، ہم میں سے کتنے لوگ ایسا کرنے کیلئے تیار ہیں؟

انہوں نے لکھا کہ سب کچھ گورنمنٹ کا کام نہیں ہوتا، خود بھی کچھ سوچیں صرف ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنے سے کچھ نہیں ہوگا۔

Urwa Hussain

Tabool ads will show in this div