کراچی:گھروں کےانڈرگراؤنڈ ٹینکس میں سیوریج داخل
بارش کےپانی کےساتھ سیوریج نے مشکلات بڑھا دیں

کراچی ميں طوفانی بارش کے نتیجےمیں شہر کی شاہراہیں اور گلی کوچے پانی میں ڈوب گئے اورمختلف علاقوں میں سڑکوں اور گلیوں میں بارش کے پانی کے ساتھ ابلتے گٹروں کا پانی اور گندگی بھی شہریوں کیلئے سخت کوفت کا باعث رہے۔دیگرعلاقوں کی طرح پاکستان چوک اور برنس روڈ پر بھی پانی ميں سیوریج کی غلاظت اور گندگی شامل ہوگئی۔علاوہ ازیں رہائشی عمارتوں کے انڈرگراؤنڈ واٹر ٹينکس ميں بھی گلیوں اور سڑکوں کا سیوریج داخل ہوگیا جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزیداضافہ ہوگیا۔