حيدرآباد:بارش سےگلياں اورسڑکيں ڈوب گئیں،ریسکیوآپریشن جاری

شہری پریشان

حيدرآباد ميں بارش سے گلياں اورسڑکيں ڈوب گئيں۔متعددنشیبی علاقوں میں گھروں ميں بھی پانی آگيا۔

حیدرآباد میں 3 روز کی بارش نے نظام زندگی معطل کردیا ہے۔ شہرسےپانی کی نکاسی کا ذمہ پاک فوج نے سنبھال لياہے۔لطیف آباد یونٹ نمبر2 میں ہیوی مشینری لگا کرپانی کی نکاسی کاعمل شروع کرديا گياہے۔ مہرعلی، فاطمہ جناح کالونی میں پاک فوج نے ريسکيو آپریشن کیا ہے۔

مسلسل بارش سے نشيبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگيا۔ لطیف آبادیونٹ نمبر2 کےگھروں ميں برساتی پانی داخل ہونے سےگھروں ميں موجود سامان خراب ہوگیا۔لطیف آباد سمیت حسین آباد کےمختلف علاقےزیرآب ہیں۔ ریلوے کالونی،نسیم نگر اور دیگرعلاقوں میں بھی پانی جمع ہے۔

شہرکےکئی مقامات پربجلی کی فراہمی بھی منقطع ہے۔پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی نہ ہونےکے باعث نکاسی آب میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div