کراچی:محرم کےجلوس کیلئےکیمروں کی تنصیب،روٹس کااعلان

سرویلنس موبائل تیار
Aug 27, 2020

کراچی میں عاشورہ جلوس کےلیےسندھ پولیس نےمانیٹرنگ کیلیےسی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا ہے۔ حساس مقامات اورمرکزی جلوس کی گزرگاہ کےاطراف کیمرے نصب کردئیے گئے ہیں۔

سندھ پولیس کے مطابق چھوٹے جلوسوں اورمجالس کی نگرانی کیلئے100سےزائد سرویلنس موبائل تیارکرلی گئی ہیں جو سر ویلنس موبائل نیٹ ورک شہر کی کسی بھی مقام پر پہنچ کر مرکزی نیٹ ورک سے منسلک ہوجائے گا۔پولیس ورینجرزبرآمد جلوس کوکمانڈاینڈکنٹرول روم سےمانیٹر کریں گی۔ گنجان علاقوں سے ماتمی جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئےڈرون کیمروں کا بھی استعمال کیاجائےگا۔

یوم عاشورکے مرکزی جلوس کی نگرانی کیلئے گزرگاہ اوراِس کے اطراف 250سے زائد مقامات پر 1000سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ سرویلنس موبائل کی مدد سےشہرکےمضافاتی وحساس علاقوں کی فوٹیج پولیس کےمرکزی کمانڈاینڈ کنٹرول آفس میں دیکھی جاسکے گی۔

MUHARRAM ROUTES