آٹےکی قیمت پرپشاور ہائیکورٹ کی محکمہ خوراک سےتفصیلی رپورٹ طلب
پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر ہائی کورٹ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے محکمہ خوراک سے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
پشاور ہائیکورٹ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ صوبائی وزیر خوراک، سیکرٹری فوڈ، ڈی سی پشاور اور ایڈوکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس قیصر رشید نے استفسار کیا کہ آٹے کی قیمتیں بڑھ گئی ہے لوگ آٹے کے لئے چیخ رہے ہیں آپ کیا کررہے ہیں۔ آپ فوڈ منسٹر ہیں، آپ کو یہ چیزیں دیکھنا چاہیئے۔
جسٹس قیصر نے ریمارکس دیے کہ بی آر ٹی کے افتتاح سے مسائل حل نہیں ہوئے۔ وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ جب آتے ہیں تو ان کو معلوم کرنا چاہیے کہ لوگوں کے مسائل کیا ہے۔ ان کو معلوم کرنا چاہیئے کہ بی آر ٹی کی ٹھنڈی بس میں لوگ پیٹ بھر کر سفر کرتے یا بھوکے ہوتے ییں۔
صوبائی وزیر خوراک نے بتایا کہ آٹے کا مسلہ جلد حل کرے گے اور گندم درآمد کرنے کی منظوری دی ہے۔
پشاور ہوئی کورٹ نے محکمہ خوراک سے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ طلب کرکے سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی۔