اسٹار فٹبالر میسی کا بارسلونا چھوڑنے کا اعلان

کلب کو فیکس سے آگا کیا

معروف فٹ بالر لیونئل میسی نے بارسلونا چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق 2 عشروں تک ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا کی نمائندگی کرنے والے تينتس سالہ عظيم فٹ بالر اسپينش کلب سے راہيں جدا کر رہے ہيں۔ اس فیصلے کے بعد میسی اور کلب کے مابین قانونی جنگ متوقع ہے۔

ميسی نے کلب کے نام فيکس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہيں معاہدے ميں شامل شق پر عمل کرتے ہوئے فوری طور پر کلب چھوڑنے کا حق حاصل ہے۔ میسی کی جانب سے فیکس پیغام بھیجنے کے بعد کلب انتظامیہ کی ملاقات متوقع ہے جہاں وہ مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

کہا جا رہا ہے کہ اگر بارسلونا کے صدر جوزپ ماریا بارٹومیو اپنے عہدے سے استعفی دے دیں تو ممکن ہے کہ میسی اپنا فیصلہ واپس لے لیں لیکن حالات کو دیکھتا ہوئے گمان یہی ہے کہ میسی نے کلب چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

میسی کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد کلب چھوڑنے کی خبر کے بعد بارسلونا کے حامیوں کی بڑی تعداد ان کے اسٹیڈیم نو کیمپ کے باہر جمع ہو گئی اور انھوں نے انتظامیہ اور بورڈ کے خلاف مظاہرے کیے۔

میسی کے سابق ساتھی اور بارسلونا کے سابق کپتان کارلوس پیئول نے ٹویٹ میں ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: 'صرف تعریف اور تائید، لیو میرے دوست۔'

واضح رہے کہ بارسلونا کو چيمپئنز ليگ کوارٹرز فائنل ميں بائرن ميونخ کے ہاتھوں 8-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب میسی کے بارسلونا چھوڑنے کے بعد انگلش کلب مانچسٹر سٹی کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ میسی سے کانٹریکٹ سائن کرکے انہیں اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے عظیم ترین فٹبالرز کی فہرست میں شامل ، دنیا کے بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز ، بالون ڈی اور 6 بار جیتنے والے لیونل میسی نے سال 2004 میں بارسلونا میں شمولیت اختیار کی تھی اور یہ ان کے کیرئیر کا واحد کلب ہے۔ بارسلونا کے ساتھ وہ چار بار چیمپئینز لیگ ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ واضح رہے کہ بارسلونا کے ساتھ میسی کا معاہدے اگلے سال تک کا ہے اور اس میں ایک اور شق کے مطابق اگر کوئی اور کلب منیسی کو خریدنا چاہتا ہے تو اس کے لیے انھیں 70 کروڑ یوروز ادا کرنے ہوں گے۔

MANCHESTER CITY

Tabool ads will show in this div