سی ای او کےالیکٹرک کی عبوری ضمانت میں توسیع
ملزمان کی 5ستمبر تک عبوری ضمانت میں توسیع

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کرنٹ لگنے سے نوجوان کی ہلاکت کے واقعے پر سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی سمیت 4 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔
منگل 25 اگست کو سٹی کورٹ کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کی۔
ڈسٹریبیوشن ہیڈ عامر ضیاء سمیت 4 ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کر دی گئی۔
عدالت نے ملزمان کی 5 ستمبر تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔