عابدہ پروین کانام دنیاکے500بااثرترین مسلمانوں میں شامل

فہرست میں شرمین عبیدچنائے کا نام بھی شامل

اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک سٹڈیز سینٹرکی جانب سے دنیا بھرسے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے اور وسیع اثررکھنے والے مسلمانوں کے ناموں کی فہرست میں میں پاکستان کی صوفی سنگرعابدہ پروین کا نام بھی شامل ہے۔

یہ تدریسی اور اشاعتی ادارہ ہرسال 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست مرتب کرتے ہوئے اس حوالے سے کتاب شائع کرتا ہے، سال 2020 کی فہرست میں پاکستان کی "صوفی کوئن" کہلانے والی عابدہ پروین کوبھی جگہ دی گئی جو اٹرنیشنل لیول پر پہچان رکھتی ہیں۔

سالانہ شمارے میں سیاسی شخصیات ، اسلامی اسکالرز اور مخیر حضرات ، سماجی کارکن ، پروفیسرز، متعدد مشہور شخصیات اور کھیلوں کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہیں۔ عابدہ پروین شعبہ موسیقی سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے یہ اعزازحاصل کیا۔

اس سے قبل سال 2017 میں عابدہ پروین کوجنوبی ایشیائی تنظیم سارک کی جانب سے امن کا سفیر بھی مقررکیا جاچکا ہے۔

صحافی اور فلمساز شرمین عبید چنائے کا نام بھی فہرست میں شامل ہے جن کی پہچان اپنے کام کے ذریعے خواتین کے حقوق کو اجاگرکرنا ہے۔ اس کے علاوہ فہرست میں عاطف اسلم ، ملالہ یوسفزئی، مشہور حمد و نعت خواں الحاج صدیق اسماعیل اورمحمد اویس رضا قادری کو بھی شامل کیا گیاہے۔

بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں میں پاکستان کے نامور عالم دین مفتی تقی عثمانی پہلے اور ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای دوسرے جبکہ ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان تیسرے ،سعودی عرب کے حکمران شاہ سلمان بن عبدالعزیز چوتھے، اردن کے شاہ عبداللہ دوئم پانچویں، ترک صدر رجب طیب اردوان چھٹے نمبر پر ہیں۔

وزیراعظم عمران خان اس فہرست میں 16 ویں ، سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان 24 ویں اور پاکستانی عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل 36 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ عمران خان کو سال 2020 کا "پرسن آف دی ائر" بھی قرار دیا گیا ہے۔

IMRAN KHAN

Sharmeen Obaid Chinoy

Abida Parveen

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div