دبئی ٹیسٹ: پاکستان کے انگلینڈ کیخلاف 4 وکٹ پر 282 رنز، مصباح کی سنچری

5

دبئی : انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنالئے، کپتان مصباح الحق نے شاندار سنچری اسکور کی، گرین شرٹس قائد نے زیادہ چھکے لگانے کا یونس خان کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

دبئی ٹیسٹ میں پاکستانيوں کا جاندار آغاز، دونوں طرف سے چوکوں کی بھرمار رہی، شان مسعود کی ففٹی نے اننگز ميں جان ڈال دی، مگر آگے پيچھے 3 وکٹں گريں تو ماحول ہی بدل گيا۔

ايک بار پھر پرانی جوڑی کام آئی، مصباح الحق اور يونس خان انگلش بولرز کے سامنے ڈٹ گئے، تجربہ کار بیٹسمین کی اننگز تو 56 رنز پر ختم ہوگئی، مگر کپتان قدم بڑھاتے رہے۔

اسد شفيق نے بھی کيپٹن کول کا پورا ساتھ ديا، کپتان نے سنچری بناکر دن کو يادگار بناليا ساتھ ہی یونس خان کے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

مصباح الحق 102 اور اسد شفیق 46 رنز کے ساتھ دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کریں گے۔ سماء

ENGLAND

2nd test

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div