وی کے سنگھ کی نفرت انگیزی پر بھارتی میڈیا اور اپوزیشن بھی سیخ پا

VK Singh POL Reac PKG 22-10 RAHEEL

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2015/10/VK-Singh-POL-Reac-PKG-22-10-RAHEEL.mp4"][/video]

نئی دہلی : بھارتی يونين منسٹر وی کے سنگھ کی زہر اگلتی زبان پر بھارتی ميڈيا اور اپوزيشن بھی برس پڑے، کانگريس اور عام آدمی پارٹی نے وی کے سنگھ کو کابينہ سے برطرف کرنے کا مطالبہ کرديا۔

آج وی کے سنگھ کی زبان نے زہر اُگلا اور قتل کئے گئے معصوم بچوں کو کتا کہہ دیا، متنازع بیان پر بھارتی ميڈيا اور اپوزيشن پارٹياں بھڑک اُٹھيں۔

ايک طرف ميڈيا يونين منسٹر کے بيان کو سخت تنقيد کا نشانہ بنارہا ہے تو دوسری جانب کانگريس اور عامی آدمی پارٹی نے وی کے سنگھ کو وزارت سے فوری برطرف کرنے کا مطالبہ کرديا۔

دہلی کے وزيراعلیٰ اروند کيجروال کا کہنا ہے کہ مودی کو دشہرے کے موقع پر اپنی کابينہ کو برائی اور نفرت سے پاک کرنا چاہئے۔

عام آدمی پارٹی کا مؤقف ہے کہ وی کے سنگھ کا بيان جرم کے زمرے ميں آتا ہے۔ دہلی کی حکومتی جماعت نے ايف آئی آر درج کروانے کا اعلان بھی کرديا۔ سماء

AAP

VK Singh

Kajrival

Tabool ads will show in this div