مظفرگڑھ: پولیس فائرنگ سے کارسوار ہلاک، دوسرا اسلحہ سمیت فرار

واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں

Muzaffargarh

مظفرگڑھ میں مشکوک کار کو روکنے کی کوشش کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ایک کار سوار ہلاک اور دوسرا شخص اسلحہ سمیت فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے سپر نمبر 1 میں مشکوک کار سوار افراد کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی لیکن کار سوار مسلح افراد نے پولیس کو دیکھ کر گاڑی بھگا دی۔

اس دوران ٹبی چوک کے قریب کار سواروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں کار سوار ایک شخص موقع پر ہلاک ہوگیا جس سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا جبکہ مسلح شخص فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔

ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کے جاری کر دیا بیان کے مطابق مشکوک کار سے ڈبوں میں موجود سامان بھی برآمد ہوا ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

MUZAFFARGARH

Tabool ads will show in this div