بھارتی وزیر نے زندہ جلائے گئے دلت بچوں کو کتا قرار دیدیا
ممبئی : نفرت کے پجاری بھارت نے انسانيت کی تمام حديں پار کرديں، بے رحمی سے جلائے ہريانہ گاؤں کے معصوم پھولوں کو بھارتی وزير نے کتا قرار دے ديا۔
بھارت ميں جنونی ہندوؤں کی نچلی ذات سے نفرت کی انتہاء ہوگئی، شرمسار سوچ کا ايک اور پردہ چاک ہوگیا، بی جے پی کے مرکزی وزير اور سابق آرمی چيف نے ہريانہ ميں زندہ جلائے گئے 2 دلت بچوں کو کتا قرار دے ڈالا۔
منگل کے روز راجپوتوں نے ہريانہ کے گاؤں ميں رات کی تاريکی ميں دلت خاندان کے گھر کو اس وقت آگ لگا دی تھی جب وہ سو رہے تھے۔
واقعے ميں مظلوم جتندر کی نو ماہ کی بیٹی اور ڈھائی سال کا بچہ تڑپ تڑپ کر ہلاک ہوگئے تھے۔ سماء
PUNJAB
shiv sena
House Fired
تبولا
Tabool ads will show in this div