جوہرٹاون کار حادثہ کیس؛ ملزم طلحہ کو رہائی مل گئی
لاہور: لاہورکي مقامي عدالت نے جوہرٹاون کار حادثہ کيس ميں ملزم طلحہ کو رہا کرديا ہے۔ عدالت کا کہنا کہ عبوري ضمانت ختم ہونے تک طلحہ کو گرفتار نہ کيا جائے۔
حوالات کي ہوا کھائي ہتھکڑي سميت، عدالتي راہداريوں ميں گھمايا بھي گيا، مگر آخرکار ڈي ايس پي کے بيٹے کو عدالت سے ريليف مل ہي گيا۔
جوہرٹاون ميں بلال کو کار تلے کچلنے والے طلحہ کو ماڈل ٹاون کچہري ميں پيش کيا گيا۔ پوليس نے بتايا کہ ملزم اپنا بيان ريکارڈ کراچکا ہے لہذا اسے جوڈيشل ريمانڈ پر بھجوا ديا جائے۔ ملزم کے وکيل نے پوليس کي درخواست رد کرنے کي استدعا کي اور عبوري ضمانت کا سرٹيفکيٹ عدالت ميں پيش کرديا۔
عبوري ضمانت کي تصديق پر جوڈيشل مجسٹريٹ نے طلحہ کو رہا کرديا اور پانچ نومبر تک دوبارہ گرفتار نہ کرنے کي ہدايت کي۔
رہائي کا پروانہ ملتے ہي وکلا نے طلحہ کو عدالت سے نکالنے کي اور ميڈيا سے گفتگو بھي نہيں کرنے دي۔ اس سے قبل مدعي کے وکلا نے جوڈيشل ريمانڈ کي مخالفت کي تھي اور الزام عائد کيا تھا کہ پوليس جان بوجھ کر کيس کو خراب کررہي ہے۔ کيس کي سماعت کے دوران ڈي ايس پي نويد ارشاد بھي کچھ دير کے لئے ماڈل ٹاون کچہري آئے۔ سماء