سکھر: 11 افراد کے قتل کا مقدمہ درج

ملزم وہاب اور اسکے 4 بیٹے نامزد

Sukkur suspect

سکھر کے تحصیل پنو عاقل میں ایک ہی گھر کے 11 افراد کے قتل کا مقدمے درج کرليا گيا۔

مقدمے میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ عبد الوہاب اللہ اور اس کے 4 بیٹے مقدمے میں نامزد ہیں۔

مقدمہ مقتولہ خاتون نسیمہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

بدھ 19 اگست کو پنو عاقل میں ایک شخص نے اپنی بيوی، بہو اور بچوں سميت خاندان کے 11 افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کر ديا تھا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے اور 6 خواتین شامل ہیں۔

سکھر: خواتین اور بچوں سمیت 11افراد قتل

پولیس کے مطابق ملزم عبدالوہاب کو گھوٹکی کے علاقے عادل پور سے بیٹوں سمیت گرفتار کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ایک ہی خاندان کے 10 افراد کا قتل ہوا ہے جوکہ افسوس ناک ہے لہٰذا واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ وجوہات معلوم کی جائیں اور کیا فیملی مسائل کی وجہ سے واقعہ پیش آیا یا دشمنی ہے؟

SUKKUR

Tabool ads will show in this div