امریکہ، پاکستان کو نئے 8 ایف سولہ طیارے دینے کو تیار

Us F 16 New Pkg 22-10 Arsalan

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کو آٹھ نئے ایف سولہ طیارے فروخت کرنے فیصلہ کرلیا۔ نئے طیارے دینے کا اعلان اوبامہ نواز شریف ملاقات کے دوران تحفے کے طور پر ہو سکتا ہے، جبکہ اس سلسلے میں کانگریس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اوبامہ انتظامیہ 8 نئے ایف سولہ طیارے پاکستان کو فروخت کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایسے وقت میں جب پاکستان کے پاس70  ایف سولہ طیارے پہلے سے موجود ہیں۔

توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ نئے طیارے دینے کا اعلان اوبامہ نواز ملاقات کے دوران کیا جائے گا، تاہم اس منصوبے ميں رکاوٹ بھي آسکتي ہے۔ امریکی کانگریس اس ڈیل ميں روڑے اٹکا سکتي ہے۔

 رپورٹ کے مطابق افغان حکومت اور طالبان مذاکرات، دہشگرد ٹھکانوں کيخلاف موثر کارروائي اور پاکستان کے جوہري ہتھياروں پر امريکا کے اعليٰ ترين ايوان کے تحفظات برقرار ہيں۔

ليکن افغانستان میں قيام امن اور امریکی فوج کے قیام میں توسیع کے بعد امریکہ کو پاکستان کے وسیع تر تعاون کی مزید ضرورت ہے جبکہ پاکستان امریکا کا بڑا غير نيٹو اتحادی بھي ہے۔ سماء

USA

afghan govt

New F-16

8 new F-16

New York Times

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div